فائیوجی کا تجربہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نئی راہیں کھولے گا، سید امین الحسن
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی آمدن 6ارب روپے تک لے جانا خوش آئند ہے،فائیو جی صحت کیلئے مضر نہیں،یہ سو فیصد چار جی سے تیز ٹیکنالوجی ہے،ہمیں فائیو جی کے چیلنجز پر قابو پانے بارے بھی سوچنا ہوگا،تمام ادارے ملکر کام کریں تو ہم تمام چیزوں کو بہتر کرسکتے ہیں،پورے پاکستان میں کنیکٹیویٹی کو بڑھا رہے ہیں،وزیر اعظم کی توجہ سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر ہے،رواں ماہ کے آخر تک چک شہزاد اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی بنیاد رکھ دی جائیگی،ٹیکس مسائل پر قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں جلد کابینہ میں لائی جائینگی،پاکستان میں پہلی بار ریموٹ سرجری کا عملی مظاہر ہ کیا گیا۔تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ،متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی الزبی،وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی اور پی ٹی سی ایل بورڈ ممبران بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ فائیو جی تیز ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کو ڈیجٹلائز کرنے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل 1947 سے ہر شخص کی خدمت کررہا ہے، فائیو جی کا تجربہ تعلیم، صحت، سیکورٹی اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں نئی راہیں کھولے گا۔پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا پی ٹی سی ایل کا تجربہ خوش آئندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے مسائل پر بھی قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں جلد کابینہ میں لائی جائیں گی،رائٹ آف پالیسی منظور ہوچکی ہے جوبڑی کامیابی ہے۔
فائیو جی