اینٹی کرپشن کے چھاپے،رشوت خور4پٹواری،پولیس افسر گرفتار

  اینٹی کرپشن کے چھاپے،رشوت خور4پٹواری،پولیس افسر گرفتار

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن گجرانوالہ نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں حافظ آباد سے سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آکاؤنٹ آفیسر عباس احمد یار کو گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد سے عبدالسلام اور ارشد پٹواری کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ڈی جی خان سے ٹریپ ریڈ کرکے احسن خان اور عبدالطیف پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہزاروں روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے پرچہ درج کر لیا گیا۔اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اے ایس آئی ارشد کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا۔ چشتیاں سے محکمہ صحت کے نائب قاصد محمد رمضان کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں پانچ ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ 

پٹواری گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -