سینٹ ہمارا ہوگا، ملکی مسائل کی بنیادی وجہ صرف کرپشن، خاتمے پر سمجھوتہ ناممکن: چوہدری سرور

سینٹ ہمارا ہوگا، ملکی مسائل کی بنیادی وجہ صرف کرپشن، خاتمے پر سمجھوتہ ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے انشا اللہ آئندہ چیئر مین سینٹ بھی تحر یک انصاف اور اتحادیوں کا ہی ہوگا۔ اگر احتساب بند ہوجائے تو اپوزیشن کے مارچ اور احتجاج بھی بند ہوجائیں گے کیونکہ پی ڈی ایم کا مشن ملک میں احتساب اور ملکی ترقی کو بر یک لگوانا ہے۔وزیر اعظم عمران خان شفا ف احتساب کے معاملے پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پہلی بار نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کے روز گور نر ہاؤس لاہور سے جاری اپنے بیان میں چوہدری سرور نے کہا وزیر اعظم عمران خان ہر سطح پر کر پشن کا خاتمہ اور اپوزیشن بچاؤ چاہتی ہے۔ اپوزیشن کے تمام احتجاج اور لانگ مارچ کی دھمکیوں کا مقصد بھی احتساب سے بچنا ہے مگر پاکستان کو معا شی سمیت جتنے مسائل ہیں ان کی بنیادی وجہ بھی کر پشن ہے جس کے خاتمے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ حکومت سینٹ انتخابات کو کر پشن سے پاک کر نے کیلئے مکمل نیک نیتی سے کام کر رہی ہے اسلئے اپوزیشن کو سینٹ میں اوپن ووٹنگ کی مخالفت نہیں بلکہ سپورٹ کر نی چاہیے۔ مجھے یقین ہے سینٹ انتخابات جیسے بھی ہوں حکومت اور اتحاد ی اپوزیشن کو سر پرائز دیں گے اور اپوزیشن کے تمام عزائم ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوں گے۔ ہر محاذ پر ناکامی کی بعد پی ڈی ایم کو خود سمجھ نہیں آرہی وہ اب کیا کر یں ان لوگوں کا مقصد ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نا ہے جس کیلئے یہ لوگ انتشار اور فساد پیدا کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کیساتھ متحد کھڑے ہیں اور ہم ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ماضی کے حکمران صرف دعوے کرتے رہے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان اصولی اور نظریاتی سیاست کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -