آرڈیننس اجراء سے پنجاب میں بلدیاتی نظام کی ہیئت تبدیل، حلقہ بندیاں، انتظامات غیر مؤثر ہو گئے، الیکشن کمیشن 

        آرڈیننس اجراء سے پنجاب میں بلدیاتی نظام کی ہیئت تبدیل، حلقہ بندیاں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے اجرا ء سے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی نظام کی ہیئت  تقر یباً تبدیل کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی طرف سے اب تک کی جانیوالی حلقہ بندیاں اور تمام انتظامات غیر مؤثر ہوگئے ہیں۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے حکومت پنجاب کے 3فروری 2021 کو پنجاب لوکل گور نمنٹ آرڈیننس کے اجرا ء سے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی نظام کی ہیئت تقریباً تبدیل کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی طرف سے اب تک کی جانیوالی حلقہ بندیاں اور تمام انتظامات غیر مؤثر ہوگئے ہیں،ان تمام امور کو سامنے رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹر ی حکومت پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کو 15فروری صبح10 بجے طلب کر لیا ہے تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد از جلد کیا جا سکے۔
بلدیاتی نظام ہیت

مزید :

صفحہ آخر -