مودی حکومت کیخلاف کسانوں کا سول نافرمانی کی تحریک کااعلان، 18فروری کو ٹرینیں بند کرنیکا بھی پلان 

      مودی حکومت کیخلاف کسانوں کا سول نافرمانی کی تحریک کااعلان، 18فروری کو ...

  

 نئی (آئی این پی)مودی کے ستائے کسانوں نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کر دیا، راجستھان میں آج سے ٹول ٹیکس نہیں دیا جائے گا، مشترکہ کسان مورچہ نے 18فروری کو بھارت بھر میں ٹرینیں بند کرنے کا پلان بنا لیا،بھارتی کسانوں کا متنازع زرعی قوانین کے خلاف ملک گیر احتجاج مسلسل جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق  لوک سبھا میں میں پنجاب کے ارکان نے بی جے پی رکن کو آڑے ہاتھوں لیا، پنجابی رکن اسمبلی نے خطاب میں کہا ہے کہ اگر کسانوں کے ساتھ یہی سلوک کریں گے تو مودی سرکار مزید ذلیل ہو گی،کسانوں کے معاملے پر بھارتی پارلیمان میں گرما گرمی، لوک سبھا میں پنجاب کے ارکان نے بی جے پی رکن کی خوب درگت بنائی، بھگونت مان نے خطاب میں کہا ہے کہ اگر کسانوں کے ساتھ یہی سلوک کریں گے تو مودی سرکار ذلیل ہی ہو گی، رنویت سنگھ نے کہا کہ مذاکرات ہو چکے ہیں اب بس متنازعہ قوانین واپس لیے جائیں۔

 سول نافرمانی

مزید :

صفحہ آخر -