برطانیہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 سال قید، بھاری جرمانہ ہوگا
لندن(این این آئی) برطانیہ میں کورونا سے متعلق نئی احتیاطی تدابیرکی خلاف ورزی کرنے والے بیرون ممالک کے مسافروں پر بھاری جرمانہ اور سخت سزائیں عائد کی گئی ہیں جس میں دس سل قید کی سزا بھی شامل ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے روک تھام کے لیے سخت ایس او پیز نافذ کیے گئے ہیں تاہم بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی جانب سے کورونا احتیاطوں سے خلاف ورزی پر حکومت نے سخت جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
برطانیہ