اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی کیخلاف درخواست نمٹا دی

  اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی کیخلاف درخواست نمٹا دی

  

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نعیم بخاری کی تعیناتی کے خلاف کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا، عدالت نے کہا کہ نعیم بخاری کی تعیناتی سپریم کورٹ کی مقرر کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق نہیں تھی، نئی تعیناتی کرتے ہوئے حکومت اب سپریم کورٹ کے فیصلے کو مدنظر رکھے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پرانے نام پر بھی دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ عمر کی گنجائش کی صورت میں حکومت کو اس کی وجوہات دینا ضروری ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کبھی کبھی یہ کورٹ کوئی فیصلہ دینے سے تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے، عدالت واضع کرتی ہے کہ ہم نے ایم ڈی سے متعلق کوئی ابزرویشن نہیں دی تھی۔

 چیئرمین پی ٹی وی  

مزید :

صفحہ آخر -