صوابی‘ کلہاڑی سے وار کر کے بھابھی کو قتل کرنیوالی ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار
صوابی(بیورورپورٹ )یار حسین پولیس نے کلہاڑی سے وار کر کے بھابھی کو قتل کرنے والی ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ اکتیس جنوری کو مسماۃ لیلیٰ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے دیور کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی جس پر وہ طیش میں آکر میرے سر پر وار کر کے شدید زخمی کر دیا مجروحہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او یار حسین راز محمد خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک کارروائی کے دوران مبینہ ملزم فہد کو آلہ قتل کلہاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنے بھابھی کو ان کی شوہر یعنی اپنے بھائی کو اپنی جگہ مزدوری کے لئے جانے کا کہنا لیکن بھابھی نے اسے منع کیا جس پر میں طیش میں آکر بھابھی پر کلہاڑی سے وار کر کے قتل کر دیا۔ جب کہ ایک اور کارروائی میں پولیس نے قتل، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری اقبال سکنہ دوبیان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آلہ قتل کلاشنکوف بر آمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔