کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہوتا ہے، رحمن ملک 

کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہوتا ہے، رحمن ملک 

  

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کسی بھی معاشرے کے ترقی میں خواتین کا کردار بہت ہم ہوتا ہے، خواتین کو قومی کھیلوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے، حکومت خواتین کو کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے بھرپور مواقع فراہم کرے۔تفصیلات کے مطا بق جمعرات کو پاکستان کی خواتین ایتھلیٹس کے وفد نے سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات کی،خواتین ایتھلیٹس میں سید ہ کساء،زہرا، ثانیہ عالم، عبیرہ اطہر، ایمان عالم، شومیا عالم شامل تھیں۔ملاقات میں خواتین کیلئے کھیلوں کے مواقع اور در پیش مسائل پر گفتگوکی گئی۔ سینیٹر رحمان ملک نے خواتین کھلاڑیوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں،سینیٹر رحمان ملک نے ملک کا نام روشن کرنے پر خواتین کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے کہا کسی بھی معاشرے کے ترقی میں خواتین کا کردار بہت ہم ہوتا ہے، حکومت کو چاہئے خواتین کو کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے بھر پور مواقع فراہم کرے،خواتین کھلاڑیوں نے سینیٹر رحمان ملک کا شکریہ ادا کیا۔

رحمن ملک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -