سراج درانی کی درخواست ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع

      سراج درانی کی درخواست ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع

  

کراچی (این این آئی)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت میں 30  مارچ تک توسیع کردی گئی۔سندھ ہائیکورٹ میں لیاری جنرل اسپتال میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ انہیں آج ہی نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔عدالت نے آغا سراج درانی کو تحقیقات میں تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 30  مارچ تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ نیب نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کال اپ نوٹس بھیجا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -