سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں کو فنڈز دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں کو فنڈز دینے کا اعلان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرکاری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر کو چھوٹے خرچے خود اٹھانے کے لیئے فنڈز دینے کا اعلان کردیا گیا۔محکمہ تعلیم سندھ نے گورنمنٹ اسکولوں کے لئے 2021 ایس ایم سی فنڈ کا فارمولا تیار کرلیا ہے۔ ایس سی ایم فنڈ سے ہیڈ ماسٹر اسکول کے چھوٹے خرچے خود اٹھا سکے گے۔ فنڈ کی رقم سے ماسک، ہینڈ سینیٹائزر، صابن، تھرمامیٹر جیسی بنیادی ضروریات پوری کی جائے گی۔پہلی سے دوسری جماعت کے لئے 25 ہزار، تیسری اور چوتھی جماعت کے لئے 30 ہزار، پانچویں اور چھٹی جماعت کے لئے 40 ہزار، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے لئے 50 ہزار، نویں اور دسویں جماعت کے لئے 60 ہزار اور گیارہویں اور بارہویں جماعت کے لئے 80 ہزار روپے کے فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -