بھارت کا افغانستان میں 20 کروڑ 36 لاکھ ڈالر سے ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ

بھارت کا افغانستان میں 20 کروڑ 36 لاکھ ڈالر سے ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ

  

کابل (آن لائن) بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈیم بنانے کا با ضابطہ اعلان کی کر دیا، جس پر 20 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی لاگت آئے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہتوت نامی ڈیم کی تعمیر سے کابل کے 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو صاف پانی پینے کی سہولت میسر ہو سکے گی، اور ملک بھر میں آبپاشی کے نظام میں بہتری آئے گی۔ماہرین کے خیال میں یہ نیا منصوبہ انڈیا کے افغانستان میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے رابطے کے دوران ڈیم کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا۔افغانستان کے صدارتی محل میں دونوں ممالک کے نمائندوں نے ڈیم کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے۔گذشتہ سال نومبر میں انڈیا نے افغانستان کیلئے کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا جن میں شہتوت ڈیم کی تعمیر بھی شامل ہے۔ویڈیو لنک اجلاس کے دوران صدر اشرف غنی نے انڈیا کے افغانستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ اشرف غنی کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا کیلئے افغانستان کا پر امن ضروری ہے۔شہتوت ڈیم دریائے کابل پر تعمیر کیا جائے گا جس کی تکمیل میں چھ سال کا عرصہ لگے گا۔

ڈیم 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -