صوبائی الیکشن کمشنر  نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا 

صوبائی الیکشن کمشنر  نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات 2021 کا انتخابی پروگرام جاری کردیا ہے جس کے مطابق اُمیدواران صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر واقع پاکستان سیکریٹریٹ، بلاک نمبر 44-A، شاہراہ عراق، صدر، کراچی سے  کاغذات نامزدگی 12 اور 13فروری کو صبح 9بجے سے شام 5بجے کے دوران جمع کرواسکتے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان کے مطابق نامزد اُمیدواروں کی فہرست 14 فروری 2021ء کو آویزاں کی جائیگی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 تا 16فروری 2021کو ہوگی۔ جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے درست قرار دیئے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق اُمیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کے خلاف ٹریبونل میں اپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ 18فروری 2021مقرر کی گئی ہے جبکہ اِن اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 20فروری 2021 مقرر ہے۔ ٹریبونل کے فیصلوں کی روشنی میں اُمیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 21 فروری کو آوایزاں کی جائے گی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 22 فروری 2021 مقرر ہے۔ اُمیدواروں کی حتمی فہرستیں 23فروری 2021کو آویزاں کی جائیں گی۔ اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد کوئی بھی اُمیدوار 2 مارچ 2021 بروز منگل دن بارہ بجے تک مقابلے سے دستبردار ہوسکے گا۔ سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ 2021بروز بدھ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ اپنے نامزد اُمیدواروں کو باضابطہ پارٹی سرٹیفیکٹ مقررہ وقت پر جاری کردیں تاکہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ مطلوبہ سر  ٹیفکیٹ اُمیدواروں کی جانب سے منسلک کئے جاسکیں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -