گلوبل میمن ٹی وی کی لانچنگ،دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی

گلوبل میمن ٹی وی کی لانچنگ،دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں آباد میمن کمیونٹی کا سب سے بڑا چینل 'گلوبل میمن ٹی وی' لانچ ہوگیا۔ کراچی کے مقامی  ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ  میمن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بڑے ناموں نے شرکت  کی۔تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے کہا دنیا بھر  کی   میمن کمیونٹی  کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہئے۔گلوبل میمن ٹی  وی تمام میمن کمیونٹی  فلاح کے لیے بنایا گیا ہے، جس میں میمن کمیونٹی  کے ہونے والے پروگرام کو پروفیشنل انداز میں کوریج دی جائے گی۔ گلوبل میمن  ٹی وی کے بانی   ستار حبیب  نے کہا میمن کمیونٹی نے   ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔ گلوبل میمن  ٹی وی  کے سی ای او نعمان ستار نے کہا تمام میمن کمیونٹی  کے افراد کو گلوبل میمن ٹی  وی  کے ساتھ جڑنا چاہیے۔ واضح رہے گلوبل میمن ٹی وی ایک پروفیشنل ایجنسی ٹی این این کے بینر تلے چلے گا۔ جو دنیا بھر میں نیوز چینلز کو خبری مواد فراہم  کرتی ہے۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر و سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار،، مارشل آرٹ گرینڈ ماسٹر اشرف تا ئی،  آصف مجید، حنیف موٹلانی، تواب موسانی،، توفیق ہمدانی،سینئر صحافی و اینکر پرسن عامر ضیا سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -