ڈی ایس کراچی کا ساوتھ ایشیا  پیسیفک ٹرمینل کا دورہ

ڈی ایس کراچی کا ساوتھ ایشیا  پیسیفک ٹرمینل کا دورہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی ایس کراچی ریلوے محمد حنیف گل نے جمعرات کی صبح جنرل منیجر ساوتھ ایشیا پیسیفک ٹرمینل (ایس اے پی ٹی) ریمنڈ چن سے ٹرمینل کے دورے کے دوران ملاقات کی۔ ملاقات میں ایس اے پی ٹی کو بزریعہ ریلوے ملک کے شمالی حصے سے جوڑنے کے منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ایس اے پی ٹی منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد پاکستان  ریلوے کی فریٹ آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا جس سے محکمے میں ایک نئے معاشی دور کا آغاز ہوگا۔ ٹرمینل سے کنٹینر ٹریفک کے بزریعہ ریلوے روانہ ہونے سے شہر سے کنٹینر ٹریفک کا بڑی حد تک خاتمہ بھی  ہوجائیگا۔ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل کو ایس اے پی ٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا گیا اور انہیں وہاں موجود سہولتوں کی بھی آگاہی دی گئی۔ ایس اے پی ٹی کے جنرل منیجر ریمنڈ چن نے انہیں یاداشت کے طور پر سووینیئر بھی دیا۔ ڈی ایس کراچی کے ہمراہ متعلقہ ڈویژنل افسران بھی دورے میں ساتھ تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -