پی ڈی ایم نے یو ٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ قائم کردئیے، فیاض چوہان 

 پی ڈی ایم نے یو ٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ قائم کردئیے، فیاض چوہان 

  

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ایک سال سے کم عرصہ میں یو ٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں، کل تک سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کرنیوالے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن آج حکمت عملی بنا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے رابطوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار سے باہر مولانا فضل الرحمان نے جیبیں بھرنے کیلئے لانگ مارچ کا راستہ اپنایا ہوا ہے، ڈیڑھ ارب سے پانچ ارب کی چھلانگ مولانا فضل الرحمن کی پلاننگ کی وجہ سے ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنا والے آج اسی کی شقوں پر عملدرآمد سے گھبرا رہے ہیں، عوام کی جانب سے مسترد شدہ دونوں نام نہاد لیڈران کی ہر حکمت عملی کو عوام ناکام بنائیں گے، وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے واویلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،پاکستان تحریک انصاف پورے تزک و احتشام کے ساتھ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

فیاض چوہان 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -