زبانی تکرار پر ایک شخص کو  فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

زبانی تکرار پر ایک شخص کو  فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

  

صوابی(بیورورپورٹ)زبانی تکرار پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ شمس الممریزنے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ عمران سکنہ صوابی نے ان پر اور ان کے بیٹے فضل رازق پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فضل رازق گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ بال بال بچ گئے وجہ عناد یوں بیان کی ہے کہ ملزم اور مقتول فریق کے مابین پردے کی آواز نہ کرنے پر تکرا ر ہوئی تھی صوابی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -