سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی  خرید و فروخت کیخلاف ہائیکورٹ  میں درخواست دائر

سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی  خرید و فروخت کیخلاف ہائیکورٹ  میں درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سینیٹ کے انتخابات میں پیسے کی مداخلت اور ووٹوں کی خرید و فروخت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے،یہ درخواست مقامی شہری طارق جاوید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ سینیٹ کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، درخواست میں ووٹوں کی خرید کے بارے میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو کا بھی حوالہ دیا گیاہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی فروخت کو روکنے کے ٹھوس اقدامات  کا کہا جائے۔

 خرید و فروخت 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -