لاہور آرٹس کونسل کی ینگ آرٹسٹ نمائش اپریل میں ہو گی

لاہور آرٹس کونسل کی ینگ آرٹسٹ نمائش اپریل میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام 17ویں سالانہ ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن کا انعقاد اپریل2021 کے پہلے ہفتے ہو گا۔ پاکستان بھر سے 20تا32برس کے نوجوان آرٹسٹ 01 مارچ 2021تک اپنا کام الحمرا آرٹ گیلر ی میں جمع کروا سکتے ہیں۔نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹوں کو نقد انعامات،تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرڈاکٹر اسلم ڈوگر نے اس حوالے سے کہا کہ یہ نمائش گزشتہ 17سال سے آرٹ اور آرٹسٹ کی ترویج و ترقی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

،ہمارا مصور فرداور معاشرہ کی حقیقی تصویر پینٹ کر رہا ہے جو سماجی حسن میں اضافہ کا باعث ہے۔انھوں نے کہا کہ نمائش سے نوجوان آرٹسٹوں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہوگی، الحمرا ینگ آرٹسٹو ں کے لئے نئے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے جو ان کے روشن مستقبل کا ضامن ہونگے،ہمارے آرٹسٹ بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جنہیں وہ سماجی خوبصورتی کے لئے درست سمت میں استعمال کر رہے ہیں۔اس نمائش میں سینکڑوں فن پارے آویزاں کئے جائیں گے جو دیکھنے والوں کے لئے بے حد معلوماتی ثابت ہونگے،نمائش میں پاکستان بھر کے نوجوان آرٹسٹوں کو آپس میں ایک دوسرے سے ملنے کے مواقع میسر آتے ہیں،جن کے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں۔نوجوان سال بھر اس نمائش کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ ان کے فن پاروں کونمائش میں شامل کرنا ان کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہوتا۔

مزید :

کلچر -