اداکارہ صباء شہزادی نے تین نئی فلمیں سائن کرلیں 

اداکارہ صباء شہزادی نے تین نئی فلمیں سائن کرلیں 

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ وپرفارمر صبا شہزادی نے کہاکہ میں بہت جلد اپنی نئی منصوبہ بندی کا اعلان کروں گی۔میں نے تین نئی فلمیں ”گوگا لاہوریا“،”سخی گجر“اور ”ہاشو“سائن کی ہیں ان تینوں فلموں میں میرے کردار اہم اور مختلف نوعیت کے ہیں۔”گوگا لاہوریا“اور ”سخی گجر“کے ڈائریکٹر مسعود بٹ ہیں۔میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں مسعود بٹ جیسے بڑے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کررہی ہوں۔۔

میں نامور فلم رائٹر ناصر ادیب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

جنہوں نے مجھے ایک بڑے فلمی پراجیکٹ میں حیدر سلطان کے مد مقابل کاسٹ کروایا اس فلم کی شوٹنگ آج سے شروع ہورہی ہے۔اس فلم میں میرا کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔صبا شہزادی نے کہا کہ میری اس وقت مزید چارفلمیں زیر تکمیل ہیں۔سٹیج کے حوالے سے صبا شہزادی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تھیٹرکے بعدفلم میں بھی پہچان بنانے کی خواہش ہے۔صبا شہزادی نے کہاکہ میری ذاتی زندگی شوبز سے ہٹ کر ہے آؤٹنگ کرنا دوستوں کے ساتھ مالز میں شاپنگ کرنا اور لونگ ڈرائیو جانا میرے شوق ہیں جنہیں میں ہر حال میں پورا کرتی ہوں میں اپنی ذاتی زندگی میں کسی کی دخل اندازی پسند نہیں کرتی۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک وقت آئے گاکہ فلم انڈسٹری پر بھی میرا راج ہوگا اور میں ہر فلم کا حصہ نظر آؤں گی کیونکہ میں اداکاری میں ڈوب کر اپنا کردار اداکرتی ہوں تاکہ کسی قسم کی کمی محسوس نہ ہولفظوں،چہرے کے اتار چڑھاؤ اور ڈانس پر عبور ہونے کی وجہ سے مجھے پورا یقین ہے کہ آنے والا وقت بھی میرا ہی ہے۔  

مزید :

کلچر -