پی ڈی ایم ملکی ترقی کو بریک لگانا چاہتی ہے،اعجاز عالم آگسٹین

پی ڈی ایم ملکی ترقی کو بریک لگانا چاہتی ہے،اعجاز عالم آگسٹین

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم اگسٹین نے کہا کہ حالات اس بات کی طرف واضح اشارہ کر رہے ہیں کہ نام نہاد پی ڈی ایم کااصل مشن ملک میں احتساب اور ملکی ترقی کے عمل کو بر یک لگوانا ہے جبکہ عوام جانتی ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ایسا احتساب یقینی بنایا جا رہا ہے جو کہ73 سالوں سے ممکن نہ ہوسکا کیونکہ ماضی میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک ملک کو بڑی بے دردی سے لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر احتساب بند ہوجائے تو اپوزیشن کے لانگ مارچ اور احتجاج بھی ختم ہوجائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں تحریک انصاف کے سیاسی ورکروں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اعجاز عالم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ عمران خان شفا ف احتساب کے معاملے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے پہلی بار نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اپوزیشن کو سینٹ میں اوپن ووٹنگ کی مخالفت نہیں بلکہ سپورٹ کر نی چاہیے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان اصولی اور نظر یاتی سیاست کر رہے ہیں تاکہ پاکستان ترقی کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -