سرکاری ملازمین پر تشددافسوسناک، حکومت ہوش کے ناخن لے 

سرکاری ملازمین پر تشددافسوسناک، حکومت ہوش کے ناخن لے 

  

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد کے خلاف مذہبی،سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کا احتجاج جاری تفصیلات کے مطابق پیپلز لیبر بیورو کے مرکزی انچارج اور پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہا کہ سرکاری ملا ز مین پر فوری ظلم اور  تشدد بند کرے۔ حکمران تو مو د ی سے بھی بڑے فاشسٹ ہیں۔جے یو آئی کے رہنما مولانا امجد خان نے مولانا نے دار بنی  ھاشم اور جامعہ قاسم العلوم میں مولانا عطا المھیمن شاہ بخاری اور مولانا محمد اکبر کی وفات پر مولانا کفیل،صاحبزادہ عطا المنان، مولانا عتیق الرحمن اکبر سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے لاٹھی اور شیل دے رہی ہے جو افسوسناک اور شرمناک ہے اور قابل مذمت ہے۔محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب،ایم بی مسعود ہاشمی ایڈووکیٹ،مسعود عزیز خان ایڈووکیٹ، صائمہ عامر ِخان ایڈ و و کیٹ جنرل سیکریٹری پیپلز وومن ونگ جنوبی پنجاب نے  کہا کہ سرکاری ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا ہے کہ  ریاستی اداروں کا نہتے مظاہرین پر بہیمانہ تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جی سی یونیورسٹی لاہورنے بھی مذمت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -