پربندھک کمیٹی ممبران کا وقف املاک بورڈ کی کارکردگی پر اظہاراعتماد

پربندھک کمیٹی ممبران کا وقف املاک بورڈ کی کارکردگی پر اظہاراعتماد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران اور ہندو ویلفیئر کونسل کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ ملک بھر میں موجود مندروں اور گورو دواروں کی بغیر کسی تفریق کے بہترین حفاظت اور ہمارے مذہبی تقریبات کے انتظامات کے لیے اپنا عملی کردار ادا کر رہا ہے اور ہم ٹرسٹ بورڈ کی انتظامیہ کے اقدامات پر بے حد مطمئن ہیں جبکہ کچھ سیاسی عناصر اپنے مزموم عزائم کی خاطرٹرسٹ بورڈ انتظامیہ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں اس وجہ سے پاکستان میں موجود بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔لہذا ہم وزیر اعظم  عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصرکے خلاف کاروائی کریں۔