طلبہ کو بینکار ی کے شعبہ سے آگاہی کیلئے پروفیشنل ڈویلپمنٹ ورکشاپ

طلبہ کو بینکار ی کے شعبہ سے آگاہی کیلئے پروفیشنل ڈویلپمنٹ ورکشاپ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کیریئر گائیڈنس اینڈ پلیسمنٹ سنٹر اور نجی بنک کے اشتراک سے’پروفیشنل ڈویلپمنٹ سکلز‘ کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ،طلباء کو ملازمت سے پہلے بینکاری کے شعبے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ورکشاپ کی صدارت کی۔اس موقع پر بینکاری شعبے کے ایگزیکٹو محمد ذیشان، جی سی یو پلیسمنٹ آفیسر زینب اور ڈائریکٹر سی جی اینڈ پی سی ڈاکٹر جمال عبداللہ ناصر نے بھی خطاب کیا۔محمد ذیشان نے طلباء  کو کمپنی پروفائل پر جامع تحقیق کے فوائد، ذاتی پروفائل بنانے کے بارے میں آگاہ کیا۔

وائس چانسلر نے کیریئر گائیڈنس اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے اقدام کو سراہا ان کا مزید کہنا تھا کہ طلباکوسب سے پہلے اچھا انسان ہونا چاہئے جو معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -