یوسی پی ایڈوانسڈ ریسرچ بورڈ نے مختلف اقدامات کی منظوری دے دی

یوسی پی ایڈوانسڈ ریسرچ بورڈ نے مختلف اقدامات کی منظوری دے دی

  

(لاہور پ ر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے انیسویں بورڈ آف ایڈوانس ا سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس چیئرمین پروریکٹر یوسی پی پروفیسرڈاکٹر محمد منصور احمد کی زیر صدارت ہوا۔ یوسی پی کے بورڈ روم میں ہونے والے اجلاس میں یونیورسٹی کی رجسٹرار فرزانہ شاہد، ڈاکٹرفیصل مصطفی سمیت بورڈ کے ارکان،فیکلٹی کے ڈینزاور سینئر فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔ بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس میں ایم فل اور ایم ایس کے120سکالرزکی ڈگریوں،پی ایچ ڈی کے 23سکالرز کے ایڈمیشن اور سنوپسزکی ایویلوایشن سمیت فارن سپروائزرزکی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ فارن ایویلوایشن رپورٹ اور دیگر اہم معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروریکٹر نے سال 2020 میں یوسی پی کے فیکلٹی ممبران کے ریسرچ ورک اورپبلی کیشنز کو بھی سراہا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -