سیدنا صدیق اکبر ؓ کی یاد میں تاجدارِ صداقت کانفرنس آج ہوگی

سیدنا صدیق اکبر ؓ کی یاد میں تاجدارِ صداقت کانفرنس آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)   کل مسالک مجلس تحفظ ناموس رسالت ؐ و ناموس صحابہ ؓ کینٹ کے کے زیر اہتمام خلیفہ اوّل،جانشین رسول ﷺسیدنا صدیق اکبر ؓ کی یاد میں تاجدارِ صداقت کانفرنس آج بعد از نمازِ عشاء جامعہ ضیاء الا سلام النور ٹاؤن ورکشاپ سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ میں قائد مجلس علامہ عبدالشکور حقانی کی زیر صدارت ہو گی۔ کانفرنس سے جمعیت علماءِ پاکستان کے مرکزی رہنما قاری زوار بہادر،مرکزی علماء کونسل کے مرکزی رہنما ترجمان مسلک دیوبند علامہ شاہ نواز فاروقی آف گجرانوالہ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنماء رانا نصراللہ خان، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مولانا جاوید قصوری، مفتی تصدق حسین رضوی، مولانا ریاض احمد خان، مولانا حفیظ الرحمن عامرسمیت مختلف تنظیموں کے جید علماءِ کرام،ناموراسکالر، ممتاز دانشوار، تاجر و طلبہ رہنماخطاب کریں گے۔ کانفرنس صدر جے یو پی پنجاب مولانا نصیر احمد نورانی کی زیر سرپرستی، قاری محمد افضل عزیزی کی زیر نگرانی ہوگی۔

۔ معروف ثناء خواں حضرات قاری ضیاء المصطفیٰ نعیمی، حافظ محمد بلال اکرم بار گاہ ِ رسالت مآب و صحابہ ؓ  میں گلہائے عقید ت پیش کریں گے۔