قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں تشویشناک ہیں،عزیز الرحمن

قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں تشویشناک ہیں،عزیز الرحمن

  

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ شادی پورہ بند روڈ لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کنونشن ادارۃ الفرقان لاہور میں مقامی امیر قاری ظہورالحق کی صدارت میں ہوا۔کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلا عات مولانا عزیزالرحمن ثانی،مجلس لاہور کے مو لا نا خالد محمود، سرپرست لاہور قاری جمیل الرحمن اختر، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم،ناظم تبلیغ لاہور مولانا عبدالعزیز، مولانا سعید وقار، مولانا عبدا لسبحا ن، قاری محمدعابد حنیف، مولانا محمدعاصم، معروف صحا فی ڈاکٹر منصور ممتاز، مولانا زبیرجمیل نے شرکت کی۔ علماء نے منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔

تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیاں روکی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -