نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب

نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب

  

لاہور(سٹی رپورٹر) نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس گلبرگ لاہور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب، مہمان خصوصی معروف دفاعی تجزیہ کار جنرل ر غلام مصطفی تھے  جبکہ تقریب کے مہمان اعزاز ایوب خان تھے۔ طلبا و طالبات نے کشمیر اور پاکستان کے محبت اور شہ رگ کی مانند بندھن کی خوبصورت ٹیبلوز،پاکستان کی محبت کے جذبوں کو گرما دینے والے ملی نغمہ بھی بچوں نے پیش کئے۔ مہمان خصوصی جنرل(ر) غلام مصطفی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جاری ہے۔ کشمیر پاکستان کا جغرافیہ ہے۔ طاغوتی قوتوں نے کشمیر بھارت کو دینے کی کوشش کی۔ دنیا اس وقت حالت جنگ میں ہے۔

 مہمان اعزاز ایوب خان میو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایمان تقوی اور جہاد کی قوت اور طاقت سے کشمیر کو آزاد کرائیں گے۔ ریکٹر ڈاکٹر سلیم نے گزشتہ 8بہتر سالوں میں کشمیریوں کے مضبوط حوصلوں اور امید کی شمع روشن رکھنے کے چٹان کی مانند جذبوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیر سیدہ روزی رضوی نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر دونوں قومیں ایمان نظریئے اور یکجہتی کے ساتھ ایک کھڑی ہیں۔ انشااللہ کشمیر ضرور پاکستان بنے گا۔ تقریب میں رجسٹرار مسز ربا ہمایوں، رجسٹرار جمیل مرتضی، ڈاکٹر حنیف اور مسز ثروت گوہر نے خصوصی شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -