پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی،شمسہ علی

پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ماضی کے حکمرانوں کی طرح ہارس ٹریڈنگ نہیں کر رہی ہمارے ووٹ سب سے زیادہ ہیں۔ ماضی میں جن لوگوں نے الیکشن منڈی لگا کر ممبروں کو خریدا ان کی ویڈیو جلد قوم کے سامنے لائیں گے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی  دونوں نے  ممبروں کو خریدا۔

اور اپنی حکومت سینٹ میں بنائی مگر اب ایسا نہیں ہوگا اس لئے یہ دونوں جماعتیں شور مچا رہی ہیں۔ گزشتہ روز ایک بیان میں  شمسہ علی نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن سے قبل دونوں جماعتوں کی ویڈیو قوم کے سامنے اور سپریم کورٹ کے سامنے پیش کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ خود نگرانی کر رہے ہیں کوئی ممبر اپنے دام نہیں لگائے گا اور تمام الیکشن شفاف ہوگا مگر ن لیگ سب سے زیادہ دھاندلی کا شور مچا رہی ہے اور خود ممبروں کی خریدوفروخت میں مصروف ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -