پرنسپل پی جی ایم آئی کا رانا پرویز کے والد کی وفات پر اظہارتعزیت

پرنسپل پی جی ایم آئی کا رانا پرویز کے والد کی وفات پر اظہارتعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال کے صدر رانا پرویز کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء ایل جی ایچ انتظامیہ اور ملازمین نے بھی رانا پرویز سے تعزیت کی۔