غذائیت پنجاب حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے،عبداللہ خان سنبل

غذائیت پنجاب حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے،عبداللہ خان سنبل

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئرمین پلاننگ اینڈ بورڈ پنجاب عبد اللہ خان سنبل کی زیر صدارت ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن سینٹر (ایم ایس این سی) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکومت پنجاب نے پی اینڈ ڈی میں ''پنجاب میں غذائیت سے متعلق سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لئے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی'' کے لئے ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ غذائیت حکومت پنجاب کا ترجیحی ایجنڈا ہے۔ 

۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے ایم ایس این سی کی کاوشوں کو سراہا اور غذائیت سے متعلق امور کو حل کرنے کے لئے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کا اعتراف کیا۔ مشاورتی ورکشاپ میں UNICEF، UNFPA، WFP، NI سمیت بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -