حکمرانوں کے زوال کا وقت  قریب آ گیا ہے، اشرف بھٹی

حکمرانوں کے زوال کا وقت  قریب آ گیا ہے، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تبدیلی سرکار نے پر امن سرکاری ملازمین پر بدترین ریاستی تشدد اور شیلنگ کرکے ثابت کردیا کہ تبدیلی سرکار ایک آمر سرکار ہے حکمران یاد رکھیں کہ کفر کی حکومت تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی حکمرانوں کے زوال کا وقت قریب آ گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی حکمرانوں نے پر امن کسانوں پر کیمیکل ملا پانی پھینکا، سٹوڈ نٹس پر تشدد کیا، سرکاری ملازمین پر زائد المعیاد آ نسو گیس کی شیلنگ کی خواتین اساتذہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز بالکل نہتے تھے ا ±ن پر بھی انہوں نے شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کروایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرکاری ملازمین پر جو آنسو گیس پھینکی گئی وہ بھی ہندوستان سے درآمد شدہ پائی گئی ہے پاکستان کی نوجوان نسل نے عمران نیازی کی صورت میں ضیاالحق دور کا۔ ری مکس دیکھ لیا وزیر اعظم کا اپنا تو دو لاکھ تنخواہ میں بھی گزارہ نہیں ہوتا تو بیس ہزار تنخواہ والا کیسے گزارہ کرے؟گا اس بات کی ان کو ابھی بھی سمجھ نہیں آ رہی ہے تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کابنیادی حق ہے۔ہم ان کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین نے جان لیا کہ ووٹ سے آنے والے آصف زرداری اور سیلیکٹڈ عمران نیازی میں کیا فرق ہے پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کو مراعات دیں تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔