باشعور عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کر دیا،اعجازاحمد چوہدری

باشعور عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کر دیا،اعجازاحمد چوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ،امیدوار این اے 75 علی اسجد ملہی نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام  نے پی ڈی ایم کے منفی بیانیے کو ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے وہ اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے لانگ مارچ سے بھی کوئی طوفا ن نہیں آجائے گا۔

 'حکومت آئینی مدت سے پہلے کہیں جانیوالی نہیں اپوزیشن کو اگر کوئی وہم ہے تووہ دور کر لے۔انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان غر یبوں کی ترقی کے لیے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کر رہے ہیں جو اپوزیشن سے ہضم نہیں ہو رہے تحر یک انصاف کی حکومت  وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اور ہر آنیوالا عوام کیلئے ریلیف لیکر آرہا ہے۔ ان خیالات کااظہار اعجازاحمدچوہدری، علی امتیازوڑائچ اور علی اسجد ملہی نے کوٹ مشاء  سے ن لیگ کے صدر حاجی زاہد، خلیل بٹ اور عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، رہنماؤں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کا خاتمہ نہیں چاہتیں، نوازشریف ٹولے کی کرپشن اور لوٹ مار پوری دنیاکے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم پورے ملک میں جہاں مر ضی لانگ مارچ جلسے جلوس اور احتجاج کرے قوم انکے جھانسے میں آنیوالی نہیں منافق اور مفادپرست ٹولہ ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر کے خطرناک کھیل کھیل رہا ہے اور عوام کے سامنے ان مفاد پر ستوں کے اصل چہر ے بے نقاب ہوچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ  استعفوں کے بعد اب لانگ مارچ کا اپوزیشن کا شوشہ بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہوگا '(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی خود اپنی سیاسی موت مر رہی ہے آنیوالی حکومت بھی تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان ایک بار پھر پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے 'کر پشن کر نیوالوں کو تحر یک انصاف ہی نشانہ عبر ت بنائے گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار، ضیا ء  اللہ کھارا، حسن سرفراز چیمہ، قاری ذوالفقار علی سیالوی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  مریم صفدر نے اپنے کرائے کی ترجمانوں کو جھوٹ بولنے اور قوم کو گمراہ کرنے پر لگایا ہواہے، مریم صفدر اور ان کے تنخواہ دار درباریوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے، انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ سے حکومت ختم نہیں ہوگی مگر پی ڈی ایم کی سیاست ضرور دفن ہو جائے گی ' اپوزیشن کو اپنی چوری بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے 'مناقف اور جھوٹ کی سیاست پی ڈی ایم والوں پرختم ہے اور ان میں شر م نا م کی کوئی چیز نہیں، رہنماؤں نے کہاکہ کوئی شک نہیں پی ڈی ایم والے سے سب سے بڑے چور اور فراڈیئے ہیں ایہ احتساب سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہم انکو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے بلکہ انکو جیلوں میں ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی تاریخ گواہ ہے وہ حالات سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں بلکہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والے لیڈر ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت ملکی اداروں کی مضبوطی اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے، پی ڈی ایم جماعتیں اپنی چوری کو بچانے کے لئے پتلی تماشے کر کے قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں، اپوزیشن کے سیاہ کرتوتوں کا پول کھل کر سامنے آ چکا ہے، پی ڈی ایم جماعتیں ملکر بھی حکومت کا کچھ بگاڑ نہیں سکتیں، جلسے جلوس اپوزیشن کے بس کی بات نہیں، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ہٹ دھرمی چھوڑے اور اسمبلیوں میں آکر اپنا آئینی کردار ادا کریں، ملک وقوم کو جن مسائل کا سامنا ہے اس کی ذمہ دار اپوزیشن ہے، قوم کرپٹ اپوزیشن کو کبھی معاف نہیں کرے گی،، عوام 19 فروری کو گھروں سے نکل کر کرپٹ ٹولے کو مسترد کر کے پی ٹی آئی کے امیدواران کو کامیاب کروائیں۔ جلسے میں عمر ڈار، ضرار خان، ادریس چیمہ، روبینہ شاہین، ظفراللہ چٹھہ، ڈاکٹر مصباح ظفر، سعدیہ سہیل، افتخار ساہی، ناصر چیمہ، اعجازچیمہ، شاہنواز چیمہ، حاجی امان اللہ سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان، عہدیداران، سٹیک ہولڈرز، ٹکٹ ہولڈرز اور اہل علاقہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -