جامعہ نعیمیہ اور آئی آر ڈی کے مابین تعلیم کو فروغ دینے کا معاہدہ

جامعہ نعیمیہ اور آئی آر ڈی کے مابین تعلیم کو فروغ دینے کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ اقبال ریسرچ انسٹیٹیوٹ اینڈ ڈائیلاگ (آئی آر ڈی)، اور دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے درمیان اسلامی شعبوں میں نوجوانوں اور دیگر پیشہ وار انہ افراد کی تعلیم، تربیت اور صلاحیت کے فروغ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے لئے مفاہمت نامہ پر گزشتہ روز دستخط ہوگئے۔ آئی آر ڈی کی جانب سے ڈاکٹر حسن الامین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی آر ڈی جبکہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے طرف سے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں محمدیونس سمیت آئی آر ڈی کے فیکلٹی ممبران بھی شریک ہوئے۔ مفاہمت نامہ کے مقاصد کے حصول کیلئے آئی آر ڈی اور دارالعلوم جامعہ نعیمیہ مشترکہ طور پر تربیت، مطبوعات اور تحقیق کے شعبوں میں نئی راہیں تلاش کریں گے، پروگرام کا مقصد معاشرے کے ہر فرد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرناہے۔ اس موقع پر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے مابین باہمی روابط، تعلیم کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔