مذہبی رہنماؤں کا پیر جی عطاء المہیمن بخاری کی وفات پراظہارتعزیت

مذہبی رہنماؤں کا پیر جی عطاء المہیمن بخاری کی وفات پراظہارتعزیت

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ پیر طریقت حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری کے انتقال پر مختلف رہنماؤں کی جانب سے تعزیت،افسوس اور دعائے مغفرت کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چودھری ضیاء الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حضرت پیر جی ؒ عمر بھر کلمہ الحق کے علمبردار رہے اورتحفظ ختم نبوت کے محاذ کو سنبھالے رکھا، ان کی محبت بھری یادیں زندگی بھر یاد رہیں گی۔ جمعیت علماء  اسلام کے رہنماء  مولانامحمد  اشر ف گجر، مو لا نا حافظ حیدر علی ، عمران رشید بٹ اورمدثر صدیق نے مرکزی دفتر احرار لاہور میں میاں محمد اویس اور قاری محمد قاسم بلوچ سے مل کر قائد احرار کے ا تنقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -