پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اسلام آبادنہیں پہنچے گا،ہمایوں اختر

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اسلام آبادنہیں پہنچے گا،ہمایوں اختر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق زیادہ امکان یہی ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اسلام آبادنہیں پہنچے گا اور اگرآیا تواس سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا،اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بتدریج کم ہو رہی ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے ' ' مٹی پاؤ '' فارمولہ نہیں چلے گا۔

،اگراپوزیشن یہ کہتی ہے کہ ماضی میں جو کچھ ہوااسے چھوڑ کر آگے چلتے ہیں تو ایسا ممکن نہیں،اگراحتساب کی بیل منڈھے نہیں چڑھے گی توملک کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ اپوزیشن میڈیا میں حکومت کے ساتھ بیٹھنے کی بات تو کرتی ہے لیکن میز پر بیٹھنے کیلئے ریلیف کے حصول کیلئے پیشگی شرائط بھی رکھ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مردہ گھوڑاہے یہ میدان میں اترنے اور دوڑنے کے قابل نہیں،اطلاعات کے مطابق زیادہ امکان یہی ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اسلام آبادنہیں پہنچے گا اور اگر آیا تو اسے ایسے ہی سنبھالیں گے جیسے مولانا فضل الرحمان کے سابقہ احتجاج اور دھرنے کو سنبھالا تھا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے،گزشتہ ماہ کنزیومر پرائس انڈیکس اس سطح پر آ گیا جو جولائی 2018ء  میں تھا، انشااللہ اب ایلیٹ کلاس نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں میں آسودگی اورخوشحالی آئے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -