حکومت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں بڑھائے،روبینہ سہیل

حکومت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں بڑھائے،روبینہ سہیل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ اور ایدیشنل جنرل سیکرٹری عائشہ مجید نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر مہنگائی کے تناسب کو سامنے رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری طور پر اضافہ کرے اور سرکاری ملازمین کے خلاف کی گئی مقدمہ بازی بھی ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں منتخب حکومتوں کے خلاف دھرنا دینے والی موجودہ حکومت اپنے خلاف ہونے والے پرامن احتجاج کو دو گھنٹے تک بھی برداشت نہ کر سکے پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور سرکاری ملازمین کے خلاف پولیس ایکشن کی شدید مذمت کرتی ہے ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جن پر مقدمہ بازی کی گئی ہے اس کو واپس لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -