شفاف اور بلا امتیاز احتساب پاکستان کی تقدیر  بدلے دے گا،جاوید اقبال

شفاف اور بلا امتیاز احتساب پاکستان کی تقدیر  بدلے دے گا،جاوید اقبال

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین جنرل ر راحیل شریف لورز فورم پاکستان جاوید اقبال بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام کیلئے بہت جلد اچھے دن آنے والے ہیں۔ پاکستان کے عوام ایک ایسے ایماندار اور محب وطن حاکم وقت کے منتظر ہیں جو ملک و قوم کو حقیقی معنوں میں مسائل کے گرداب سے نکال کر باہر لائے۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ کرپٹ مافیا سے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے گی۔

  شفاف اور بلا امتیاز احتساب پاکستان کی تقدیر بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے بدمعاشیہ کے خاتمے کا کریڈٹ سپہ سالار اعظم جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس سپریم کورٹ چیئرمین نیب اور اعلی عدلیہ کو جاتا ہے۔ پاکستان کی روشنیاں خوشحالی اور ترقی کرپشن سے پاک نظام سے جڑی ہے۔ انشااللہ پاکستان اقوام عالم کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ضرور آئے گا۔ پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقدر پسپائی اور رسوائی بنے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -