چارج دینے میں تاخیر،پٹواری نے ہم منصب کا بازو توڑ ڈالا

چارج دینے میں تاخیر،پٹواری نے ہم منصب کا بازو توڑ ڈالا

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) پٹوار خانہ باگڑیاں کے چارج لینے کا معاملہ، پٹواری آپس میں گھتم گتھا ہو گے، ایک پٹواری نے دوسرے کا بازو توڑ ڈالا،تحصیل ماڈل ٹاون کے پٹوار سرکل باگڑیاں میں زوالفقار علی پٹواری کوٹرانسفر کرتے ہوئے مولوی امجد کے آڈر کئے گئے تھے۔تاہم چارج چھوڑنے میں تاخیر ہونے پر مولوں امجد پٹواری اور زوالفقار میں پٹوار خانے کے اندر جھگڑا شروع ہوگیالڑائی جھگڑے کے نتیجے میں مولوی امجد کی جانب سے دھکا دئیے جانے پر زوالفقار پٹواری کا بازو فکچر ہوگیا  اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے اطلاع ملنے پر پٹوار خانہ سیل کروا دیا۔واقعہ پر ریونیو حلقو ں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -