حکومت عوا م کو ریلیف دینے کو تیار نہیں،عابد حسین صدیقی

حکومت عوا م کو ریلیف دینے کو تیار نہیں،عابد حسین صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں نے سرکاری ملازمین پر تشدد اور شیلنگ کر کے ثابت کر دیا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیں عمران خان اکثر حدیث سناتے ہیں کہ ک ±فر کی حکومت قائم رہ جاتی ہے مگر ظلم کی نہیں جبکہ عمران خان کا اپنا طرز عمل ظالمانہ ہے جو عنقریب زوال کا سبب بننے والا ہے حکومت نے کسانوں پر کیمیکل ملا پانی پھینکا، سٹوڈینٹس پر تشدد کیا۔

، سرکاری ملازمین پر زائد المعیاد آنسو گیس شیلنگ کی خواتین اساتذہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز بالکل نہتے تھے ا ±ن پر شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گئی پاکستانی سرکاری ملازمین پر جو آنسو گیس پھینکی گئی وہ بھی ہندوستان سے درآمد شدہ پائی گئی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا دو لاکھ تنخواہ میں بھی گزارہ نہیں ہوتا تو بیس ہزار تنخواہ والا کیسے گزارہ کرے تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کابنیادی حق ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -