اقتدار کی رسہ کشی معاشی حالات کیلئے خطرناک ہے،حافظ عابد

اقتدار کی رسہ کشی معاشی حالات کیلئے خطرناک ہے،حافظ عابد

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری اقتدار کی رسہ کشی کا کھیل ملک و قوم کے معاشی حالات کو مزید دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ مہنگائی بے روزگاری غربت نے کاروباری حالات اور عام آدمی کو شدید متاثر کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے

۔ حکومت کاروباری  طبقے کیلئے سہولیات پیدا کرے مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ بزنس سیکٹر کو مہنگائی کے طوفان سے بچانے کیلئے حکومت  ہنگامی بنیادوں پر ازسر نو پالیسیز تشکیل دے۔ کاروباری سیکٹر کو  بحران اور مصائب و مشکلات سے  نجات دلانے کیلئے اکنامک ریفارمز کی پالیسیز فی الفور نافذ العمل کی جائیں۔ کاروباری حالات کی خوشحالی اور ترقی ہی ملک و قوم کو روشن اور خوشحال پاکستان سے سکتی ہے۔ مارکیٹوں بازاروں دکانداروں تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے قومی تاجر اتحاد کی جدوجہد اور کاوشیں جاری رہیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -