نئے قمری سال پر چائنہ کے عوام کو مبارکبا پیش کرتے ہیں،فدا حسین

نئے قمری سال پر چائنہ کے عوام کو مبارکبا پیش کرتے ہیں،فدا حسین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چائنہ کے نئے قمری سال کی رنگا رنگ خوشیوں مسرتوں پر چینی قوم کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ باہمت مضبوط اعصاب اور مستقبل مزاج چینی قوم کے خوشی کے اس خوبصورت تہوار میں پاکستان اور چائنہ میں مقیم بزنس کمیونٹی برابر کی شریک ہے۔ان خیالات کا اظہار پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فدا حسین، صدگل محمد مرزا، پیٹرن انچیف جاسم ڈار، چیف آرگنائزر شیخ شبیر، سینئر نائب صدر چوہدری ناصر علی، سیکرٹری اطلاعات غلام ربانی خان، وائس چیف آرگنائزر سراج خان، ویلفیئر سیکرٹری ارشد جہاں بھٹی اور جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات گلفام حسین نے ایک بیان میں کیا

 اور مسرت و شادمانی کا اظہار کرتی ہے۔ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے قائدین نے چینی قوم کے نظم روایات اقدار اور وطن سے محبت کو قابل تعریف واٹر دیتے ہوئے کہا کہ چینی قوم دنیا پر ایک ایسی قوم ہے جو اپنی مملکت کے ہر تنکے اور زرے کو بھی اپنا سمجھ کر اسے تراشنے اور نکھارنے کیلئے محنت کرتی ہے۔ قمری سال کی خوشیاں چینی قوم کیلئے خوبصورت اور یادگار فیسٹیول ہوتی ہیں۔ پاکستان کے غیور عوام بزنس کمیونٹی کاروباری حلقے چینی قوم کے اس اہم ترین دلفریب اور دلکش خوشیوں اور رنگوں سے مزین میلے پر بے حد خوش اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کی ڈھیروں دعائیں امیدیں امنگیں نیک خواہشات چینی قوم اور چائنہ کے ساتھ ہیں خدا کرے پاک چائنہ دوست کا پرچم قیامت کی صبح تک لہراتا رہے۔ کامیابی کامرانی و سرفرازی سرخروئی ہر میدان اور امتحان میں پاک چائنہ فرینڈ شپ کا مقدر ٹھہرے۔محنت لگن اخلاص دیانتداری کے ساتھ رشتوں کے امین دو ممالک دو اقوام نہیں یک جان دو قالب پاکستان اور چائنہ دنیا کے عالمی معاشی محاذوں پر کامیاب ثابت ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -