وسیع پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے، اعجاز شیرازی

  وسیع پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے، اعجاز شیرازی

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹر اعجاز شیرازی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کو سرسبز بنانے کی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ بلین ٹری سونامی پروگرام بھی ہدف کی تکمیل جانب گامزن ہے۔ ہمیں اپنے ارد گرد ماحول کو صاف پلوشن فری کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے اور محکمہ جنگلات اس ضمن میں تمام تر افرادی و مالی وسائل کے ساتھ اقدامات کر رہا ہے۔ اعجاز شیرازی نے مزید کہا کہ شجرکاری کے فروغ حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے محکمہ جنگلات پوری منصوبہ بندی کے ساتھ عمل پیرا ہے۔ اس ضمن میں تمام تر سنجیدہ کاوشوں جو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ شدہ زمینوں کو واگزار کروانے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشنز سمیت تمام تک ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی و صوبائی حکومت کی مکمل سپورٹ محکمہ جنگلات کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ کے آغاز پر ہی شجرکاری کا نیا سلسلہ بھی شروع ہوگا۔ 

پنجاب کو جلد کلین گرین بنانے کا خواب پورا کریں گے۔

مزید :

کامرس -