پنجاب سیڈ کے ایکٹ میں تبدیلی کسان دشمنی ہوگی، سی بی اے

   پنجاب سیڈ کے ایکٹ میں تبدیلی کسان دشمنی ہوگی، سی بی اے

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب سیڈ کارپوریشن سی بی اے یونین نے پنجاب حکومت کے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے 1976 کے ایکٹ میں تبدیلی کے فیصلے پر سخت رد عمل دیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب  سے اپیل کی ہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ایکٹ میں تبدیلی کسان دشمنی کی بدترین مثال ہوگی سی بی اے یونین کہا کہ پہلے ہی زرعی اجناس کے معیاری بیجوں کی قلت ہے اور پنجاب سیڈ کارپوریشن واحد ادارہ ہے جو کسانوں کو سستا اور معیاری بیج فراہم کر کے زرعی اجناس کی ریکارڈ فی ایکڑ پیداوار حاصل کر رہا ہے سی بی اے یونین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پھر مطالبہ کیا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ایکٹ کو تبدیل کرنے کا نوٹیفیکشن واپس لیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی بی اے یونین کے صدر شہباز بریار نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کا ادارہ 1976 میں اس لیے بنایا گیا کہ کسانوں کو چاول، کپاس، گندم، مکئی، چارہ جات، سبزیات، دالوں اور دیگر زرعی اجناس کے معیاری اور تصدیق شدہ بیج سستے داموں فروخت کیے جائیں پنجاب سیڈ کارپوریشن اپنے ملازمین کی دن رات کی محنت سے کسانوں کو معیاری بیج فراہم کرنے میں کامیاب ہوا اور یہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے پنجاب سیڈ کارپوریشن نے اپنا اعلیٰ کوالٹی کا بیج ایران، عراق، برما، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کو ایکسپورٹ کیا اور یہ گورنمنٹ سیکٹر کا واحد ادارہ ہے جو پانچ سو سے زائد نجی سیڈ مپنیوں کے مقابلے میں اپنی بہترین پروگریس دے رہا ہے۔

اور بیجوں کی صنعت میں پنجاب سیڈ کارپوریشن لیڈر کا کردار ادا کر رہا ہے اور پنجاب سیڈ کارپوریشن گورنمنٹ کا واحد ادارہ ہے جو منافع میں ہے اور پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کا محتاج نہیں ڈاکٹر سلمان شاہ جو وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاشیات کے مشیر ہیں پنجاب سیڈ کارپو ریشن بورڈ  کو توڑنا چاہتے ہیں اور اس کے ایکٹ جو پنجاب اسمبلی میں 1976 کو منظور ہوا اسکو تبدیل کر کے ذراعت کی تباہی چاہتے ہیں سی بی اے یونین پنجاب سیڈ کارپوریشن کے صدر شہباز بریار اور دیگر عہدیداروں نے اس اقدام کو کسان دشمنی قرار دیا ہے سی بی اے یونین کا کہنا ہے کہ اچھا بیج آگے ہی نایاب ہے اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ایکٹ کو توڑنے یا تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تو یہ بہت بڑی کسان دشمنی ہوگی اور پنجاب کے کسانوں کو اعلیٰ?والٹی کا بیج درآمد کرنا پڑے گا جو انتہائی مہنگا اور غیر معیاری ہوگا سی بی اے یونین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور اور صوبائی وزیر ذراعت حسین جہانیاں گردیزی سے پر زور مطالبہ کیا ہے  کہ سلمان شاہ کی کسان دشمنی کا نوٹس لیں اور اس ادارہ کو بچائیں 

مزید :

کامرس -