وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن 2018میں ایم پی ایز کی ویڈیو کے معاملے کی تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی بنا دی 

    وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن 2018میں ایم پی ایز کی ویڈیو کے معاملے کی تحقیقات ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے نے سینیٹ الیکشن 2018میں ایم پی ایز کی ویڈیو کے معاملے کی تحقیقات 3رکنی کمیٹی بنا دی، ویڈیو میں کون کون ملوث ہے،کمیٹی تحقیقات کرے گی،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ایم پی ایز کی ویڈیو کیمعاملے پر 3رکنی کمیٹی بنا دی، کمیٹی میں فواد چوہدری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر شامل ہیں،کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ ویڈیو میں کون کون ملوث ہیجبکہ کمیٹی ویڈیو سے متعلق سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے اور ویڈیو معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع پرتجاویز پیش کرے گی،کمیٹی ملوث افراد کیخلاف فوجداری کارروائی کے امکانات سمیت کیسز نیب، ایف آئی اے،اینٹی کرپشن بھجوانے پر بھی تجاویز دے گی۔

 کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -