اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کیس، 4وکلا  کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کیس، 4وکلا  کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتار چار وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، خاتون وکیل نازیہ بی بی بھی شامل ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے کیس میں پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد چار وکلا کو جج انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش کیا، وکلا میں ظفر علی ورائچ، نوید ملک، شیخ شعیب اور نازیہ بی بی شامل ہیں، عدالت نے چاروں گرفتار وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 حملہ کیس

مزید :

صفحہ اول -