اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس،سیکرٹری اسلام آباد بارحافظ لیاقت کمبوہ اورسردار نجم عباس گرفتار 

     اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس،سیکرٹری اسلام آباد بارحافظ لیاقت کمبوہ ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پولیس نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیمبر پر دھاوابولنے اور توڑ پھوڑ کے  مقدمے  میں نامز دسیکرٹری اسلام آباد بار ایسوسی ایشن حافظ لیاقت منظور کمبوہ   اور ایڈووکیٹ سردار نجم عباس کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق  جمعرات کو   سی آئی اے پولیس نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیمبر پر دھاوابولنے اور توڑ پھوڑ کے  مقدمے  میں ایف ایٹ کچہری سے سیکرٹری اسلام آباد بار ایسوسی ایشن حافظ لیاقت منظور کمبوہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ایڈووکیٹ سردار نجم عباس   کو بھی ایف ایٹ کچہری  سے گرفتارکیاگیا ہے۔گرفتار وکیل تھانہ مارگہ میں ہونے والی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔ دوسری جانب وکلاء نے  سیکرٹری اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کسی ادارے کے منتخب قیادت کو اس کے ادارے سے گرفتار کر نا ادارے کی توہین ہے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور دیگر وکلا کو کو ہراساں کرنا بند کیا جائے۔

 گرفتار 

مزید :

صفحہ اول -