ایم رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانیوالے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے

ایم رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانیوالے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے جانیوالے میچ میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری داغی، انہوں نے اپنی باری میں 104 رنز بنائے۔ اس اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔محمد رضوان کی سنچری پاکستان کی طرف سے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بننے والی دوسری سنچری ہے، اس سے قبل یہ اعزازسابق اوپنر احمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے 111 رنز کی باری کھیلی تھی۔ یہ باری انہوں نے بنگلا دیش کیخلاف 2014ء میں بنائی تھی۔دوسری طرف محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری سکور کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل برینڈن میکولم نے بطور وکٹ کیپر تینوں فارمیٹس میں سنچریاں کیں۔

ایم رضوان کرکٹر

مزید :

صفحہ اول -