سیاست میں چمک کے موجد جعلی راجکماری اور شہزادے کے ابو ہیں: فردوس عاشق

     سیاست میں چمک کے موجد جعلی راجکماری اور شہزادے کے ابو ہیں: فردوس عاشق

  

 لاہور(جنرل رپورٹر،سپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاست میں چمک کے موجد جعلی راجکماری اور سندھ کے شہزادے کے دونوں ابو ہیں -80 ء  اور 90 کی دہائی میں ان ابوؤں نے نوٹوں کے ذریعے ووٹوں کی بولیاں لگائیں اوریہ کرپٹ ٹولہ سینیٹ الیکشن میں ایک بار پھر منڈیاں لگانے کے لئے سرگرم ہے -سندھ کے شہزادے کے اباجی المعروف مسٹر 10 پرسنٹ بھی بریف کیس لینے اور دینے کے ماہر ہیں -شریف برادران اورمسٹر 10 پرسنٹ کی کرپشن کی داستانیں تاریخ کا بدترین باب ہے -انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری اور شہزادہ کے خون میں کرپشن کے جراثیم شامل ہے - حادثاتی طور پر سیاست میں آنے والے”بہن بھائیوں“ کو وارثت میں صرف کرپشن ہی ملی ہے -کرپٹ ٹولہ جس مرضی چھتری تلے پناہ لے،حساب ہو کر رہے گا اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کرپٹ مگر مچھوں سے ہرصورت نکلوائی جائے گی- وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف سیاست میں چمک کو ختم کرنے کے لئے آخری حد تک جائے گی- پی ایس ایل 6کا آفیشل گانا ایک کلب لیول کی کرکٹ کے لئے تو بہترہے لیکن پی ایس ایل کے لیول کا نہیں ہے۔ اس میں مزیدبہتری کی گنجائش ہے، فضل رحمان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہے جسکی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے قذافی سٹیڈیم لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کاگانا سنا ہے لیکن جیساہم چاہ رہے تھے کہ پی ایس ایل کو جس لیول پراس گانے کوہوناچاہیے تھا وہ نہیں ہے کیونکہ اگرڈسٹرکٹ کرکٹ یاکلب لیول کاکوئی ایونٹ ہوتاتو یہ اس کے لئے بہترتھالیکن پی ایس ایل جہاں پرکئی انٹرنیشنل کرکٹرزکھیلیں گے پی ایس ایل کے معیار کایہ گانا نہیں تھا اس کومزید بہتربنایا جاسکتا ہے۔ نصیبولال تو ہماراقیمتی لال ہے جو لال ہے اس کوہم نے نگینہ بناتے ہوئے ایک اچھی طرح قوم کی آوازبناکرپیش کرناہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پنجاب کی سرزمین پر خوش آمدید کہتی ہوں، سب کو مبارک باد ہے کہ پنجاب کے کھیل کے میدان آباد ہوئے ہیں۔ پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لائیں اور میچز شروع ہوئے۔ جنوبی افریقہ کا شکریہ کے پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں اجاگر کیا۔پاکستان کی کرکٹ سے محبت اور جنون کسی اور ملک سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں کوڈ پروٹوکولز کو فالو کیا جارہا ہے۔ ہم آہنگی سے جیسے کرونا کو شکست دی ویسے ہی میدان آباد کیے۔عمران خان کا وژن ٹیم کی پرفارمنس کو میرٹ پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -