باجوڑ، افغانستان سے دہشتگردوں کا راکٹوں سے حملہ، ایک بچہ شہید، 7زخمی 

باجوڑ، افغانستان سے دہشتگردوں کا راکٹوں سے حملہ، ایک بچہ شہید، 7زخمی 

  

راولپنڈی (آئی این پی) افغانستان سے دہشت گردوں نے باجوڑ کے علاقے لغارائی اور سراکئی میں راکٹوں سے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید جبکہ ایک بچی سمیت 7بچے زخمی ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو دہشت گردوں نے افغانستان سے  باجوڑ کے علاقوں لغارائی اور سراکئی میں 5راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں ماموند باجوڑ کا رہائشی پانچ سالہ بچہ شہید ہوگیا جبکہ اس حملے میں ایک بچی سمیت سات کم عمر زخمی بھی ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زخمی ہونے والوں میں حزب اللہ، حبیب، تسبیحہ، داداللہ، افسا شامل ہیں۔پاک فوج کی جانب سے شہری آبادی میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، جاں بحق بچے کی لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔5سالہ شہید بچے کا تعلق مومند سے ہے 

دہشتگرد حملہ 

مزید :

صفحہ اول -